وہ جو دل میں تیرا مقام ہے کسی اور کو وہ دیا نہیں
وہ جو رشتہ تجھ سے ہی بن گیا،کسی اور سے وہ بنا نہیں
۔
وہ جو پیار تجھ سے ہو گیا،کسی اور سے وہ ہوا نہیں
وہ جو راز تجھ سے کہہ دیا،کسی اور سے وہ کہا نہیں
۔
وہ جو سکھ ملا تیری ذات سے،کسی اور سے وہ ملا نہیں
تو بسا ہے آنکھوں میں جس طرح،کوئی اور ایسے بسا نہیں
۔
تو ہوا ہے جتنا قریب تر،کوئی اور اتنا ہوا نہیں
تیرا نام دل میں ہے جس طرح،کوئی نام ایسے لکھا نہیں
For some one ❤️❤️❤️