New!

میں عورت ہوں
میں ممتا ہوں
میں حصمت ہوں
میں حوا ہوں
پر یہ سب کتابی باتیں ہیں
اور اصل بات یہ ہے کہ
تشہیر کا سامان ہوں میں
تزلیل کا عنوان ہوں میں
تحقیر ہے میری پیدائش
نفرت کے قابل چیز ہوں میں
میں ماں ہوں
میں رسوا ہوں
میں بہن ہوں
میں گالی بھی ہوں
میں بیٹی بھی ہوں
میں بوجھ بھی ہوں
مجھ سے ملیئے
میں عورت ہوں
اور میرا جرم فقط یہ ہے
کہ مردوں کی دنیا میں
میں عورت ہوں

0 comments:

Post a Comment